اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کراچی کے بعداسلام آباد میںبھی بھتہ خوری کی پرچیوں کی تقسیم کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ وفاق کی گنجان آباد شاہرہ پر واقع بلیو ایریا پر ایک نجی کلینک کے مالک نے دعویٰ کیا کہ اسے مبینہ طور پر نامعلوم بھتہ خور کی جانب سے 50 لاکھ روپے کے بھتہ کی ادائیگی کا پیکٹ موصول ہوا۔ جس حوالے سے ڈاکٹر واجد اقبال نے متعلقہ تھانہ میں نامعلوم بھتہ خور کے خلاف شکایت کا اندراج کروایا۔ موصوف نے موقف اختیار کیا کہ قریبی ہوٹل پر کام کرنے والے ایک ویٹر کے ذریعے اس کلینک پر ایک پیکٹ موصول ہوا جس میں ایک خط اور کچھ گولیاں تھی میں لکھا گیا تھا کہ اگر اس 50 لاکھ کی رقم ادا نہ کی تو اسے فیملی سمیت مار دیا جائے گا۔ تاہم پولیس نے شکایت کے اندراج کے بعد ملزمان کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کر دی۔ تاہم تفتیشی افسر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پولیس نے منڈی بہاو¿ الدین کے رہائشی افتخار کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے جس سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔