لاہور(آن لائن) لاہور سے قومی حلقہ این اے 122کے ضمنی الیکشن کے پولنگ ڈے پر پولنگ اسٹیشنوں میں موبائل فون لےجانے پر پابندی عائد کردی ہے اور پولنگ اسٹیشنوں میں صرف ووٹرز کو جامعہ تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جائے گی۔ مذکورہ ضابط اخلاق الیکشن کمیشن نے پولنگ ڈے کے حوالے سے جاری کیا ہے ضابط اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتوں کے انتخابی کیمپ پولنگ اسٹیشنوں سے چار سو گز کے فاصلے پر لگائے جاسکیں گے اور چار سو گز کی خدود میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔