منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

کولکتہ ڈاکٹر زیادتی قتل، جائے واردات کی تصویر سامنے آگئی

datetime 31  اگست‬‮  2024 |

کولکتہ (این این آئی)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں زیر تربیت خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے میں جائے واردات کی تصویر سامنے آنے کے بعد کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق9 اگست 2024 کو کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال میں 31 سالہ پوسٹ گریجویٹ تربیتی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا۔

وہ اسپتال کے سیمینار ہال میں چہرے پر زخموں کے ساتھ مردہ پائی گئی تھیں۔کولکتہ زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ جب تک انہوں نے تفتیش کی ذمہ داری سنبھالی، جرم کے مقام کو تبدیل کیا جا چکا تھا۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب آر جی کار میڈیکل کالج کے سیمینار ہال میں، جہاں ایک 31 سالہ ڈاکٹر کی لاش ملی تھی، وہاں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس تصویر میں کئی افراد کو جرم کے مقام پر موجود دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد الزام لگایا گیا کہ غیر متعلقہ افراد وہاں داخل ہو کر اہم شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں۔ان الزامات کے جواب میں کولکتہ پولیس نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وائرل تصویر میں نظر آنے والے تمام افراد تحقیقاتی عمل سے منسلک مجاز افسران ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ یہ تصویر تفتیش کے بعد لی گئی تھی اور اس وقت وہاں موجود افراد میں محکمہ تفتیش کا ویڈیوگرافر، پولیس کمشنر، فارنزک ماہرین اور دیگر متعلقہ افسران شامل تھے۔کولکتہ پولیس نے مزید کہا کہ جرم کے مقام پر کسی غیر متعلقہ فرد کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور وہاں موجود تمام افراد تفتیشی عمل کا حصہ تھے، لہذا شواہد میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…