منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فراڈ الیکشن کے باعث ہم سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں، عمران خان

datetime 30  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فراڈ الیکشن کے باعث ہم سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں، اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، فراڈ الیکشن کی وجہ سے ہم سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں، ملک کے لیے معیشت سب سے بڑا چیلنج ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلے سنا تھا 50 سال میں سب سے کم سرمایہ کاری ملک میں آئی ہے اب پتہ چلا ہے کہ اس سال تاریخ کی سب سے کم سرمایہ کاری ملک میں آئی۔ ملکی امدن نہیں ہے قرض بڑھ رہے ہیں ملک تباہی کی جانب جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صوبائیت کا بہت بڑا خطرہ ہے،بلوچستان دہشت گردی پر پنجاب میں احتجاج کروایا گیا۔بلوچستان کے جو حالات ہیں ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ بلوچوں کو ساتھ لے کر چلیں۔ پی ٹی آئی ملک کی واحدجماعت ہیجو چاروں صوبوں میں موجود ہے۔ ہم عوام کو متحد کر سکتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں ہی عوام کا اکٹھا کرسکتی ہیں۔ جو یہ فیصلے کر رہے ہیں انہیں ملک کی فکر نہیں ہے۔عمران خان نے کہاکہ اسلام اباد جلسہ ملتوی کرنے پر کارکنان میں غصہ ہے برا بھلا کہہ رہے ہیں پارٹی میں لڑائی ختم نہیں ہو رہی ہے۔ برے وقت میں جو پارٹی چھوڑ کر گئے ان کے لیے پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ مجھے پتہ ہے برے وقت میں کون سے لوگ چھوڑ کر گئے۔ بہت کم ایسے لوگ ہیں جنہوں نے بہت مشکل وقت میں پارٹی کو مجبوری میں چھوڑا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…