اسلام آباد (آن لائن) سائیکل پر بجلی کا میٹر لے جاتے ہوئے اس کے 23 یونٹ چل گئے تھے یہ انکشاف سینیٹر میر کبیر نے نیپرا کی جانب سے وزارت پانی و بجلی سے متعلق پیش کی جانے والی رپورٹ پر بحث کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں ایک شخص نے بجلی کا نیا میٹر لگانے کیلئے درخواست دی جب اس
مزید سنئے:ایان کی پولیس اہلکار کے ساتھ سیلفیاں
کی درخواست منظور ہو گئی اور اس کو میٹر دیدیا گیا تو وہ سائیکل پر میٹر اپنے گھر لے جا رہا تھا جب گھر میں میٹر کو دیکھا تو وہ 23 یونٹ چل چکا تھا انہوں نے کہا کہ حقیقت میں وزارت پانی و بجلی نے صارفین کو خود ہی بجلی چوری پر مجبور کیا ہے بجلی کے نئے میٹر 35 فیصد تیز چلتے ہیں اور صارفین سے لائن لاسز سمیت ہر قسم کے نقصانات کی رقم وصول کی جاتی ہے۔