منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

حملے کا خطرہ،آج سمجھوتہ ایکسپریس بھارت نہ بھیجی جائے،بھارتی ریلوے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریلوے نےپاکستان ریلوے سے درخواست کی ہے کہ آج سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت نہ بھیجاجائے ، اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ بھارت میں کسانوں کا احتجاج چل رہا ہے اور ڈر ہے کہ مشتعل مظاہرین کہیں ٹرین کو آگ نہ لگادیں ٹرین پر حملے کا خطرہ ہے۔بھارتی ریلوے نے ہاٹ لائن پر پاکستان ریلوے سے درخواست کردی کہ مظاہرین کہیں آگ نہ لگادیں،اس لیے آج سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت نہ بھیجیں۔پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے حکام کی درخواست موصول ہوئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں کسانوں کا مظاہرہ چل رہا ہے اور مظاہرین ریلوے لائن کے قریب موجود ہیں ، ایسا نہ ہو کہ پاکستان سے آنے والی ٹرین پر مشتعل مظاہرین حملہ کردیں ، اس لیے احتیاط آج سمجھوتہ ایکسپریس کو پاکستان سے بھارت روانہ نہ کیاجائے۔بھارتی درخواست ملنے پر لاہوراسٹیشن سے روانہ ہونے کی والی سمجھوتہ ایکسپریس کو واہگہ بارڈر پر کے اسٹیشن پر روک لیا گیا ، اور ٹرین اس وقت اپنے دو سو پندرہ مسافروں کے ساتھ اسٹیشن پر کھڑی ہے۔سمجھوتہ ایکسپریس سے عموما دو سو سے تین سو مسافر بھارت جاتے ہیں اور اتنے ہی مسافر پاکستان بھی ا?تے ہیں ، لیکن سکھوں کے تہواروں کے دنوں میں یہی ٹرین ہزاروں سکھ یاتریوں کو پاکستان لاتی اور یہاں سے بھارت لے جاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…