اوکاڑہ کینٹ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود شفقت ربیرہ نے کہا ہے کہ مجھے شوکاز نوٹس دینے والے شاہ محمود قریشی کون ہوتے ہیں وہ میرے لیڈر نہیں بلکہ میرے لیڈر عمران خان ہیں شاہ محمود قریشی تو تحریک انصاف میں خود دھڑے بنانا چاہتے ہیں اوکاڑہ کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے مخالف آزاد امیدوار ریاض جج کی سپورٹ کرنے کے پیچھے کوئی اور محرکات ہیں جو کہ صرف عمران خان کو ہی بتا سکتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ محمود قریشی کی جانب سے شوکاز نوٹس دئیے جانے کے بیان کے حوالے سے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا مسود شفقت ربیرہ نے کہا کہ پارٹی قائد عمران خان نے صرف یکطرفہ بات سن کر مجھے 24گھنٹے کی جو مہلت دی ہے اس کا افسوس ہے اگر عمران خان مجھے خود اپنے پاس بلوا کر مجھے سن لیتے تو ان کو یہ یقین ہو جاتا کہ میرا یہ فیصلہ کس حد تک درست تھا انہوں نے کہا کہ مجھے تاحال شوکاز نوٹس نہیں ملا اگر ملا تو اس کا جواب میں لے کر خود اپنے قائد لیڈر عمران خان کے پاس جاﺅں گا انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اپنے قائد عمران خان کے حکم پر اسمبلی سے استعفیٰ دے چکا ہوں اگر عمران خان دوبارہ کہیں گے تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔