(خبرنمبر90)……
نیا دارالحکومت نوسانتارا میں بنایا جا رہا ہے، جو جکارتہ کی جگہ لے گا،رپورٹ
نوسانتارا(این این آئی) انڈونیشیا نے اپنا 79 واں یوم آزادی کا جشن ملک کے نئے دارالحکومت میں منایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیا دارالحکومت نوسانتارا میں بنایا جا رہا ہے، جو جکارتہ کی جگہ لے گا، نئے دارالحکومت میں اب بھی تعمیراتی کام جاری ہے،دوسری جنگ عظیم کے دوران صدیوں کی ڈچ حکمرانی اور پھر جاپانی قبضے کے بعد 1945 میں اپنی آزادی کے اعلان کی 79 ویں سالگرہ پر ملک کو امید تھی کہ شہر کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔لیکن بورنیو کے جزیرے پر واقع اس منصوبے کو تعمیراتی تاخیر اور فنڈنگ کے مسائل کا سامنا ہے۔یوم آزادی کے موقع پر صدر جوکوویدودو کے ہمراہ جانشین پرابووسوبانتو بھی موجود تھے جو موجودہ صدر کی سبکدوشی کے بعد ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے۔
٭٭٭٭٭
انڈونیشیا نے یوم آزادی کا جشن نئے دارالحکومت میں منایا
19
اگست 2024
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں