اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

سگریٹ نوشی، حکمرانوں کو ٹیکس سے استثنیٰ ، عام شہریوں پر ڈیوٹی کانفاذ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سگریٹ نوشی کیلئے حکمرانوں کو ٹیکس سے استثنیٰ ہے تو دوسری جانب عام شہریوں پر ڈیوٹی کا نفاذ ہے، ساتھ ہی سستے برانڈز بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ سگریٹ سازی کی کمپنیوں کے بارے میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کے حوالے سے بدھ کواخبارات میں ایک اشتہار شائع ہوا، اتفاق سے اسی روز ایوان صدر کی جانب سے ایک سگریٹ ساز کمپنی کے 500ڈبوں کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا حکم جاری کیا گیا۔ جنگ رپورٹر عمر چیمہ کے مطابق ایک جانب تو پست معیار کی سگریٹ ساز کمپنیاں سگریٹ کے ڈبوں پر چھپے ریٹیل نرخوں سے کم نرخ پر سگریٹ فروخت کرکے ٹیکس چوری کررہی ہیں تو دوسری جانب حکمراں اپنے خود کے استعمال اور دوستوں اور رشتے داروں کی جانب سے کی جانیوالی سگریٹ نوشی کیلئے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے استثنیٰ کا استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ اس قسم کی کاموں کیلئے اسپیشل ڈیزائن کے سگریکٹ کے ڈبوں کی مختلف سرکاری دفاتر میں ترسیل کی جاتی ہے۔ فیڈریل ایکسائز رولز2005کے تحت صرف ایوان صدر ہی ڈیوٹی سے استثنیٰ کی حامل سگریٹس نہیں لے رہابلکہ دیگر مختلف آئینی عہدیدار ، ان کے اہل خانہ اور یہاں تک کہ انکے مہمان بھی اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ ذاتی استعمال کے ساتھ ساتھ یہ سگریٹس تحفے کے طور پربھی پیش کی جاتی ہیں



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…