ریاض(نیوز ڈیسک)سانحہ منی میں شہید ہونے والے مزید 8پاکستانی حجاج کو منی کے الشہدا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ منیٰ میں بھگدڑ کے باعث شہید ہونے والوں میں پشاور کے خیر اللہ خان اور ان کی اہلیہ زاہدہ بھی شامل تھیں، جن کی مکہ مکرمہ کے شہدا قبرستان میں تدفین کردی گئی۔سپرد خاک کیے گئے دیگر شہدا میں لاہور کی رشیدہ بی بی، رحیم یار خان کے نسیم اختر، اپردیر کے گل نظیر، مانسہرہ کے محمد اقبال، کوئٹہ کے حاجی غلام الدین اور ملتان کے رہائشی توصیف افتخار بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ 24ستمبر کو منیٰ میں بھگدڑ سے 1100سے زائد حجاج شہید ہوگئے تھے جن میں 87پاکستانی حجاج بھی شامل تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں