راجن پور(نیوزڈیسک) روجھان مزاری کے کچے کے علاقے میں روپوش ڈاکوو ں کے خلاف آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے بعد اب پاک فضائیہ بھی شامل ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راجن پور کی تحصیل روجھان مزاری میں دریائے سندھ کے کچے کے علاقے میں روپوش بدنام زمانہ ڈکیت گروپ چھوٹو گینگ کے خلاف گزشتہ 4 روز سے آپریشن جاری ہے جس میں پولیس کے 5 سو سے زائد اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کے جوان بھی شامل ہیں، ڈاکوو ں کی جانب سے شدید مزاحمت پر پولیس کی مدد کے لئے رینجرز کے بعد اب پاک فضائیہ بھی شامل ہوگئی ہے۔پاک فضائیہ کے 2 گن شپ ہیلی کاپٹرز نے کچہ جمال اورکچہ کراچی میں ڈاکوو ¿ں کے مشتبہ ٹھکانوں کو وقفے وقفے سے نشانہ بنایا . ڈاکوو ں کی جانب سے بھی شدید فائرنگ کی جاتی رہی پولیس کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران ڈاکوو ¿ں کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق 9, زخمی ہوئے ہیں تاہم ڈاکوو ¿ں کو ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔واضح رہے کہ چھوٹو گینگ نے کچھ عرصہ قبل پولیس کے 9 اہلکاروں کو بھی اغوا کرلیا تھا تاہم علاقے کی بااثر شخصیات نے مغوی اہلکاروں کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
پاک فضائیہ کے 2 گن شپ ہیلی کاپٹرز کی راجن پور میں کارروائی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
پاک بھارت جنگ، چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
-
وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ
-
بگ بیش لیگ: سست بیٹنگ کرنے پر کپتان نے محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا
-
7 پاکستانی بینک ایشیا ءپیسیفک کے ٹاپ 15 بینکوں میں شامل
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل















































