کراچی(نیوزڈیسک) پرویز مشرف نے کہاہے کہ پاکستان کو اپنے مؤقف میں نرمی لاتے ہوئے اسرائیل کو ایک یہودی ریاست کے طورپر تسلیم کرلے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے سنجیدہ ہے تو اسے اسرائیل کو یہودی ریاست مان لینا چاہیے ۔
ایک سوال کے جواب میں سابق آمر نے کہاکہ پاکستان اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا حل چاہتاہے تو میری رائے کہ اسے اپنے رویئے میں نرمی لانا ہوگی ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان کوئی سرحدی کشیدگی نہیں صرف مذہبی تنازعہ ہے جوکہ فلسطین کا بھی ہے ۔
پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرلے ،پرویز مشرف
7
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں