لاہور(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان امیر العظیم نے سپریم کورٹ کے سود کے بارے میں ریمارکس پر تبصر ہ کرتے ہوئے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ آئین اور قانون درسی کتابوں کی طرح نہیں ہوتے کہ ہر کوئی اپنی مرضی کے مطابق اسے یاد کرتا رہے ۔حکومتیں اور عدالتیں اس لئے بنائی جاتی ہیں کہ وہ مواخذے کو آخرت کا مسئلہ قرار دینے کی بجائے لمحہ موجود میں قانون اور آئین کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ اس دنیا میں انسانیت فلاح و بہبود پاسکے ۔امیر العظیم نے کہا کہ دنیا کے اس جاری کھیل تماشے کے بعد روز آخرت میں اللہ تعالیٰ نے صرف سود لینے والوں ہی سے نہیں پوچھنا بلکہ اس لعنت پر آنکھیں بند کرنے والوں سے بھی باز پرس ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ سود کی اجازت دینے والوں کی پکڑ سود لینے والوں سے بھی زیادہ ہو۔