لاہور(نیوزڈیسک) این اے 122، فوج نے اپناکام کردیا۔حلقہ این اے 122اورپی پی 147میں ہونے والے ضمنی انتخابات کےلئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کاکام مکمل ہوگیاہے ۔ریجنل الیکشن کمشنرطاہرمنصورخان کاکہناہے کہ این اے 122اورپی پی 147کے ضمنی انتخابات کےلئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کاکام مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسرزاہد اقبال کے حوالے کردیئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ این اے 122کےلئے تین لاکھ 47لاکھ 7ہزاراور762بیلٹ پیپرزاورپی پی 147کے 1لاکھ 40ہزاراور 767بیلٹ پیپرزچھاپے گئے ہیں اوریہ بیلٹ پیپرز10اکتوبرکوپریذایڈنگ افسران کے حوالے کردیئے جائینگے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں