پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

رکنیت ختم ہونے کے بعد شیرافضل مروت کا موقف سامنے آگیا

datetime 3  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالے جانے پر شیر افضل مروت نے کہا کہ میں خان کا سپاہی تھا، ہوں اور رہوں گا۔ شیر افضل مروت نے سماجی ربطے کے ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ میں پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔ ایک بات واضح کر دوں خان کا سپاہی تھا، ہوں اور رہوں گا۔ اپنی حیثیت میں لیڈر کی رہائی کی جو کوشش کر سکا تو کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میرے قائد کے کانوں میں میرے خلاف زہر گھولا گیا ہے۔

غلط فہمیاں پیدا کی گئیں، میں کوشش کروں گا لیڈر سے مل کر اپنا مؤقف ان کے سامنے پیش کروں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو مطمئن کرنے کی کوشش کروں گا۔ اگر وہ مطمئن نہ ہوئے تو سیٹ ان کی امانت ہے اسی وقت واپس لوٹا دوں گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر کسی لیڈر یا کارکن کی میرے کسی فعل سے دل آزاری ہوئی ہو تو تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔ امید کرتا ہوں پارٹی رہنما میرے خلاف بیان بازی سے گریز کریں گے۔

شیر افضل مروت نے لکھا کہ میرے کوئی سیاسی عزائم نہیں لہذا اس فیصلے کا میرے مستقبل پر مثبت یا منفی اثر نہیں پڑے گا۔ مجھے افسوس رہے گا کہ مجھے باضابطہ سنے بغیر میرے خلاف یکطرفہ فیصلہ صادر کر دیا گیا۔واضح رہے پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور ان سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…