پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف سمیت پوری پارٹی نے مل کر اقتدار کے لیے بانی پی ٹی آئی کو ہٹوایا،محمدزبیر

datetime 2  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ نواز شریف سمیت پوری پارٹی نے مل کر اقتدار کے لیے بانی پی ٹی آئی کو ہٹوایا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ کو تکلیف ہے کہ بانی پی ٹی آئی گڈ لسٹ میں آگئے تو ہمارا کیا بنے گا۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید کا نواز شریف کے ساتھ کیا انٹرسٹ تھا وہ تو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ زیادہ سیٹ تھے، ن لیگ کا واضح مقصد بانی پی ٹی آئی کو حکومت سے ہٹانا تھا۔محمد زبیر نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو قبول نہیں کیا تھا اور نہ ہی 2018 کے نتائج کو قبول کیا تھا۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ لندن کی بیٹھک کے لیے نواز شریف اکتوبر میں چلے گئے تھے تو ایکسٹینشن کا معاملہ اٹھا تھا، خواجہ آصف نے خود کہا تھا کہ حلف اٹھایا تھا کوئی جاکر بتائے گا نہیں، انہوں نے یہ نواز شریف کی آشیرباد پر ہی کہا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم رہے توانہوں نے کسی آرمی چیف کو ایکسٹینشن نہیں دی، یہ دو الگ الگ بات ہیں کہ ایکسٹینشن کی آفر کرتے ہیں اور بدلے میں کچھ نہیں چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی سطح پر ان ہائوس تبدیلی کی آفر ہوئی تھی۔محمد زبیر نے بتایا کہ آرمی چیف سے 7 ستمبر کو آخری ملاقات ہوئی تھی جب پی ڈی ایم بن گئی تھی، پی ڈی ایم بننے کے بعد نواز شریف نے سخت تقریریں شروع کردی تھیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…