بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

نوجوانوں کیلئے 1کروڑ روپے تک قرضوں کا اعلان

datetime 31  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)محکمہ امور نوجوانان نے نوجوانوں کیلئے ایک کروڑ روپے تک کے قرضوں کا اعلان کردیا ہے جبکہ گرمی کی چھٹیوں میں باقاعدگی سے سمر کورسز کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ امور نوجوانان پشاور میں سمر شارٹ کورسز کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی محکمہ امور نواجوانان و کھیل کے ایڈیشن سیکرٹری پیر عبداللہ شاہ تھے جبکہ ڈائریکٹر امور نوجوانان ڈاکٹر نعمان مجاہد، ڈین اقرائنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر شیراز احمد،میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ فیکلٹی اورطلبائو طالبات نے شرکت کی۔اقرائنیشنل یونیورسٹی اور محکمہ امور نوجوانان کے اشتراک سے مکمل ہونیوالے سمر کورسز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر کی فراہمی انتہائی اہم ہے وائس اوور، وی لاگنگ اور موبائل جرنلز جیسے کورسز پشاور میں کرانا انتہائی منفر اقدام ہے۔

ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمان مجاہد نے کہا کہ یہ کورسز پہلی بار کرائے گئے لیکن یہ آخری بار نہیں یہ کورسز اب ہر سال باقاعدگی سے کرائے جائینگے اور اس کا دورانیہ بھی بڑھایا جائیگا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے دس لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرضے شروع کئے جائینگے جس سے وہ اپنا کاروبار بھی شروع کرسکیں گے اور دوسروں کو بھی روزگار کی فراہمی ہوسکے گی تقریب میں کورس مکمل کرنیوالے طلبا ئو طالبات کو سرٹیفکیٹ اور ٹرینرز کو شیڈلز دی گئیں۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…