پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مستقبل میں پاکستان عالمی طاقتوں میں شامل ہوگا، وزیراعظم ہنگری کی پیشگوئی

datetime 27  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رومانیہ(این این آئی)ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن نے پیشگوئی کی ہے کہ مستقبل میں پاکستان عالمی طاقتوں میں شامل ہوگا۔رومانیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم ہنگری نے کہا کہ عالمی نظام تبدیلی کی طرف جا رہا ہے، جو ایشیا سے شروع ہونے والا عمل ہے، مستقبل میں عالمی طاقت مغرب سے مشرق اور روس کی طرف منتقل ہوجائے گی، اگلی کئی دہائیوں شاید صدیوں میں ایشیا دنیا کا غالب مرکز ہوگا۔وزیراعظم اوربن نے کہا کہ چین، بھارت، پاکستان، انڈونیشیا دنیا کی بڑی عالمی طاقتیں ہوں گی، سابقہ عالمی نظام کی تبدیلی بھی 500 برسوں پر محیط رہی ہے، مغرب کی توقعات کے برعکس اب ہر کوئی روس کی حمایت کر رہا ہے، چین، شمالی کوریا کے ساتھ اب ایران، بھارت کے بھی روس سے اچھے تعلقات ہیں، نیٹو کا رکن ہونے کے باوجود ترکیہ بھی روس کے ساتھ ہے

۔ہنگری کے وزیراعظم نے کہا کہ مسلم دنیا بھی اب روس کو دشمن کے بجائے اتحادی سمجھتی ہے، آج دنیا کا بڑا مسئلہ مغرب کی کمزوری، ٹوٹ پھوٹ ہے، جو مغربی میڈیا نہیں بتاتا، مغربی میڈیا کا دنیا کا بڑا خطرہ روس اور اس سے لاحق خطرات کو قرار دینا غلطی ہے۔وزیراعظم اوربن نے کہا کہ روس کی قیادت اپنے ملک کے مفاد میں منطقی لحاظ سے چلتی ہے، مغرب کا رویہ حقیقی اور حالات کو سنبھالنے والا نہیں ہے، اب وقت امن کی سیاست کا ہے، یوکرینیوں کو بھی یہ بات سمجھ آگئی ہے، یورپ کو بھی اب ہوش سے کام لینے کی ضروت ہے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ یورپ نے امریکا میں ٹرمپ کے آنے سے پہلے امن پالیسی نہیں اپنائی تو بعد میں ساری ذمہ داری یورپ پر ہی ہوگی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…