پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد میں تقریباً 52لاکھ کا اضافہ

datetime 23  جولائی  2024 |

کراچی(این این آئی)ملک میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 25 لاکھ ہو گئی، اس طرح چھ سالوں میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد میں تقریبا 52 لاکھ کا اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات نے 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے ڈیٹا کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی ہے۔ مردم شماری رپورٹ کے مطابق 2017 میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 73 لاکھ تھی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، صوبے میں یہ تعداد 2 کروڑ 36 لاکھ ہوگئی۔سندھ میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد 95 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ خیبرپختونخوامیں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد 66 لاکھ 72 ہزار ریکارڈ کی گئی۔بلوچستان میں غیرشادی شدہ افراد 21 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئے۔اسلام آباد میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار ہوگئی جبکہ شادی شدہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 45 لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ملک میں 6 برسوں میں شادی شدہ افراد کی تعداد میں 1 کروڑ 42 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔مردم شماری رپورٹ کے مطابق ملک میں طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کی تعداد میں کمی آئی ہے جبکہ ملک میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار ریکارڈ ہوئی ہے۔2017 میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…