بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

امریکی حکام کا ایران پر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش کا الزام

datetime 18  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ خفیہ ذرائع نے بتایا تھا ایران ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کروانے کی سازش کر سکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی حکام کو ٹرمپ کے قتل کی ایرانی سازش کی انٹیلیجنس معلومات ملی تھیں، یہ رپورٹ کئی ہفتے قبل ملی تھی جس پر سابق صدر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ پر حملہ کرنے والے اور ایرانی سازش کے درمیان اب تک کوئی تعلق نہیں ملا ہے۔

دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ سیکرٹ سروس اور ٹرمپ کی الیکشن ٹیم کو ریلی سے پہلے خطرے سے آگاہ کر دیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن ٹیم نے قتل کے منصوبے یا سازش کا علم ہونے کی تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے۔ادھر اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی ایرانی سازش کی تردید کی ۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن کے ترجمان نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نظر میں ٹرمپ ایک مجرم ہیں، ٹرمپ پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے کہ انہوں نے جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم دیا تھا۔ترجمان ایران مشن یو این نے کہا کہ ایران نے اس معاملے میں انصاف کے لیے قانون کا راستہ منتخب کیا ہے۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…