جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

11 پیکڈ اسنیکس انسانی استعمال کیلئے نامناسب قرار

datetime 16  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف اے) نے ایک نجی کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی 11 پیکڈ اسنیکس مصنوعات کو فوری طور پر مارکیٹ سے واپس لے لیں کیونکہ ایک لیبارٹری کی جانب سے ان اسنیکس کو لوگوں کے استعمال کے لیے ‘نا مناسب’ قرار دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا کہ سلینٹی ویجیٹیبل، اسنیکرز ہاٹ مسالہ، اسنیکرز پیزا، ٹوئچ کلاسک، پوٹیٹو اسٹکس، چیز بال مسالا، چیز بالز چیز، کائی کورین ہاٹ، کائی اسپائسی مالا، کائی مالا ووک اور کائی کورین کیمچی کی جانچ کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ انسان کی صحت کے لیے موزوں نہیں ہیں۔

مزمل حسین ہالیپوٹو نے بتایا کہ انہوں نے مذکورہ کمپنی کی انتظامیہ کو تین دن کے اندر مذکورہ مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس لینے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن کے بعد کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے دیگر صوبائی فوڈ اتھارٹیز سے بھی کہا کہ وہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اس مسئلے کو دیکھیں۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً ڈھائی ماہ قبل مذکورہ کمپنی نے رجسٹریشن کے لیے 24 مصنوعات جمع کرائی تھیں، ایس ایف اے نے اپنے نمونے جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں جمع کرائے ، جس نے ان میں سے 11 کو انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دے دیا۔

نجی فرم کو لکھے گئے ایک خط میں، سندھ فوڈ اتھارٹی کے چیف نے کہا کہ کمپنی نے 6 مارچ کو ایک درخواست کے ذریعے پروڈکٹ رجسٹریشن کے لیے درخواست دی تھی اور لیب ٹیسٹنگ، انسپکشن اور فوڈ سیفٹی آڈٹ کے مقاصد کے لیے مصنوعات کے نمونے فراہم کیے تھے، نظرثانی شدہ خط میں بتایا گیا کہ 19 اپریل کو ٹیسٹ رپورٹس کی جانچ پڑتال سے پتا چلا کہ مصنوعات کم سے کم مطلوبہ سیفٹی اور معیار پر پورا نہیں اترتی ہیں اس لیے یہ انسانی استعمال کے لیے موزوں نہیں ہیں اور عوام کی صحت کے لیے ممکنہ طور خطرہ ہیں اور یہ قانون اور ضوابط کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے لہذا سندھ فوڈ اتھارٹی چیف نے سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2016 کے متعلقہ سیکشنز کے تحت متاثرہ مصنوعات کو واپس منگوانے کا حکم جاری کیا ہے کیونکہ صحت اور حفاظت کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب اس حد تک ہے کہ مذکورہ ایکٹ کے ایس 24 کے تحت اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔کمپنی کو ہدایت کی گئی کہ متاثرہ پراڈکٹس کو فوری طور پر مارکیٹ سے واپس لے لے تاکہ عوام کو صحت سے متعلق مزید خطرات سے بچایا جا سکے، مذکورہ مصنوعات کی فوری طور پر پیداوار اور فروخت بند کر دی جائے اور متاثرہ مصنوعات کے دستیاب اسٹاک کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…