منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

برطانوی ساحل پر 77 وہیل مچھلیاں مردہ پائی گئیں

datetime 12  جولائی  2024 |

اورکنی(این این آئی) برطانیہ کے ساحل پر 77 پائلٹ وہیل مچھلیوں کا جھنڈ مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین نے کہاکہ اورکنی کے ساحل پر اتنی بڑی تعداد میں وہیل مچھلیوں کا مردہ حالت میں پایا جانا کئی دہائیوں میں سب سے بڑا واقعہ ہو سکتا ہے۔برطانوی غوطہ خور میرین لائف ریسکیو(بی ڈی ایم ایل آر)نے سانڈے جزیرے پر ٹریسنیس بیچ پر 12 وہیل مچھلیوں کو پانی سے باہر تڑپتے ہوئے دیکھا۔میرین لائف ریسکیو حکام نے ان وہیل مچھلیوں کو واپس گہرے پانی میں بھیجنے کی کوشش کی مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔مردہ وہیل مچھلیوں کے جھنڈ میں سات میٹر (22 فٹ) تک لمبی نر وہیل کے ساتھ ساتھ مادہ، بچھڑے اور نابالغ بھی شامل تھے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ جاننا قبل از وقت ہوگا کہ اس کی وجہ کیا ہے، لیکن امکان ہے کہ وہیل مچھلیوں میں سے ایک مشکل میں پڑ گئی ہو گی جس کی مدد کے لیے باقی جھنڈ نے کوشش کی ہو گی۔حکام نے عوام سے کہا کہ وہ متاثرہ ساحل سے دور رہیں، کیونکہ ابھی ان وہیل مچھلیوں کا پوسٹ مارٹم ہونا باقی ہے۔نیچرل ہسٹری میوزیم کے مطابق وہیل مچھلیوں کی اموات کا سب سے بڑا واقعہ برطانیہ میں 1927 میں ہوا تھا جب 130 سے زائد وہیل مچھلیوں میں سے 126 ہائی لینڈز کے ڈورنوچ فرتھ میں ہلاک ہو گئیں تھیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…