جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

امریکا‘کتانہ دکھانے پر 11 سالہ لڑکے نے 8 سالہ بچی کو قتل کردیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک گیارہ سالہ لڑکے کو ایک آٹھ سالہ بچی پر گولی چلا کر اسے قتل کرنے کے شبے میں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اس لڑکے پر کم سنی میں قتل کرنے کا الزام عائد کیاگیا ہے پولیس کے مطابق لڑکے نے سینچرکی شام کو اپنی ہمسائی مکائلہ ڈایر پر گولی چلائی جب مکائلانے اسے اپنا کتا دکھانے سے انکار کردیا تھا ۔ مکائلا کی والدہ نے کہا کہ دونوں بچے وائٹ پائن کے علاقے میں قائم ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے جو کہ نیش سیل کے علاقے سے 200 میل مشرق کی طرف واقع ہے ۔ انہوں نے مزید کہ اکہ جب سے ان کا خاندان علاقے میں منتقل ہو اتھا تب سے انہیں اس بچے کی جانب سے کئی مسائل پیش تھے ۔ جیفر سن کا ﺅنٹی شیرف ہڈ مک کوئیگ نے کہا کہ لڑکے نے اپنے والد کی بارہ بور کی بندوق سے بچی پر گولی اپنے گھر میں چلائی ۔ مکائلہ کو ایک قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں بعد میںوہ انتقال کرگئی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…