منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

ایران نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا پالیسی کا اعلان کردیا

datetime 9  جولائی  2024 |

تہران (این این آئی) ایرانی سفارتخانے نے محرم اور صفر کے دوران آنیوالے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا پالیسی کا اعلان کردیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہریوں کے لیے محرم اور صفر کے دوران ایرانی ویزا پالیسی تبدیلی کی گئی ہے۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم محرم سے 15صفر تک تمام پاکستانی زائرین جن کے پاس عراقی ویزہ ہے، ڈبل انٹری ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ سفارتخانے نے کہا ہے کہ عراقی حکومت کے خصوصی اربعین ویزے پر تمام زائرین کو ڈبل انٹری ویزے مفت جاری کئے جائیں گے جبکہ پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معمول کے طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی زائرین جو زمینی سفر کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں ایران اور عراق میں داخل ہونے کیلئے اپنی بس ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنا چاہئے۔ترجمان نے بتایا کہ گروپ لیڈروں کو اپنی ٹرانسپورٹ کی تفصیلات، کارنیٹ ڈی پیسیجز، ڈرائیوروں کے بین الاقوامی لائسنس کے ساتھ ساتھ مسافروں کی مکمل فہرست فراہم کرنی ہوگی اور ویزوں پر گاڑی کی پلیٹ نمبر کا ذکر ہوگا۔ترجمان کے مطابق پاکستانی زائرین کا20صفر تک چازبہ کی سرحد سے عراق میں داخل ہونا ضروری ہے، دوسری سرحدوں سے ان کا سفر ممنوع ہو گا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…