راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاک فوج نے افغان میڈیا کی طرف سے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے قندوز حملے میںملوث ہونے کے الزامات کو نامعقول بے بنیاداورسستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش قراردیتے ہوئے مسترد کردیئے ہیں اورآئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہاہے کہ یہ الزامات غیر ذمہ دارانہ رویہ ہیں جن کا اعادہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ حقیقی خطرے پر توجہ دی جائے،منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں آئی ایس پی آر کے ترجمان نے افغان میڈیا رپورٹس کو رد کرتے ہوئے کہاکہ افغان اہلکار کی طرف سے لگائے گئے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں پاکستان افغان قیادت میں ان کے اپنے امن کے عمل کی پہلے ہی حمایت کرتا ہے اورپاکستان نے قندوز حملے کی مذمت کی ہے یہ الزامات ناقابل فہم ہیں ترجمان نے کہاکہ الزام تراشی ذمہ دارانہ رویہ نہیں بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بار بار الزام تراشی کی بجائے باہمی بہتر مفادمیں اس حقیقی خطرے پر توجہ دی جائے جو دونوں ملکوں کو درپیش ہے۔