پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

سپرماڈل ایان علی کیخلاف اہم حکم جاری

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے سپرماڈل ایان علی سے پکڑی گئی کرنسی اسٹیٹ بینک میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے شفاف انداز میں کیس کی پیروی کی ہدایت کی ہے اور1998ءسے 2005ءتک پکڑی گئی 205 گاڑیوں کی نیلامی اور ان پر مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی ہیںجبکہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ٹمپرڈ گاڑیوں کی عام نیلامی نہیں کی جاتی بلکہ سرکاری محکموں کو نیلامی کے خطوط ارسال کئے جاتے ہیں، اگر کوئی سرکاری محکمہ یہ گاڑیاں نہ خریدے تو انہیں کاٹ کر اسکریپ میں فروخت کیا جاتا ہے۔ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس منگل کویہاں پارلیمنٹ ہاو ¿س میں چیئرمین سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف بی آر کے 2010ءاور 2011ءکے مختلف آڈٹ پیراز کو نمٹایا گیا۔ چیئرمین نے نظامت اعلیٰ آڈٹ کسٹم و پٹرولیم لاہور کی جانب سے نیلام کی گئی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ کمیٹی نے ایک ارب 39 کروڑ 86 لاکھ روپے کی بینک گارنٹی کی نان انکیشمنٹ کے معاملہ پر محکمانہ آڈٹ کمیٹی (ڈی اے سی) کے دوبارہ انعقاد کا حکم دیا۔ ایف بی آر اور آڈیٹر جنرل کے اعداد و شمار میں واضح فرق پایا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے آڈیٹر جنرل سے کہا کہ وہ اس کی تحقیقات کرائیں۔ اگر آڈٹ یا ایف بی آر کی غلطی ہے تو پارلیمنٹ کو سخت کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔ ڈاکٹر عارف علوی کے سوال پر ایف بی آر کے محکمہ کسٹم کے حکام نے بتایا کہ محکمہ ایان علی کے کیس میں اپنا موقف تب پیش کرے گا جب عدالت طلب کرے گی۔ ابھی تک ان کا چالان بھی پیش نہیں کیا گیا، ان سے بازیاب ہونے والی رقم جمع ہے۔ کمیٹی نے پکڑی گئی فارن کرنسی اسٹیٹ بینک میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایان علی کے کیس کی پیروی شفاف انداز میں کی جائے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پکڑی گئی ٹمپرڈ گاڑیوں کے حوالے سے یہ پالیسی ہے کہ ان کو توڑ پھوڑ کر

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…