اسلام آبا(نیوزڈیسک) اسلام آباد میں غوری ٹاؤن فیز تھری میں فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے نام پر ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔امتیاز علی عرف تاجی کھوکھر کے اس مخالف گروپ نے غوری ٹاؤن سے ملحقہ اپنے آبائی اراضی پر ’جامع مسجد جنرل راحیل شریف اور مدرسہ جامعہ دارالامن ‘ کیلئے زمین مختص کی ہے۔ صفدر کھوکھر نے بتایا’ہم نے مسجد کو جنرل راحیل شریف کا نام اس لیے دیا کیونکہ وہ ایک قومی ہیرو ہیں اور ملک بھر میں بدمعاشوں، لینڈ مافیااور کرپشن کیلئے کارروائی کر رہے ہیں‘۔’ہم امید کرتے ہیں کہ جنرل راحیل نے جو کچھ کراچی میں کیا وہی اسلام آباد میں بھی دہرایا جائے گا‘۔صفدر اور ان کے تین بھائیوں کی دوکنال زمین کو مسجد کیلئے مختص کیا گیا ہے، جس پر ان کے اہل خانہ مسجد تعمیر کریں گے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پورا محلہ مسجد اور مدرسے کی تعمیر میں حصہ لے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس علاقے میں پہلی مرتبہ کسی حاضر سروس یا ریٹائر فوجی جنرل کے نام پر مسجد بنائی جا رہی ہے۔
اسلام آبادمیں جنرل راحیل شریف کے نام سے منسوب کی مسجد کی تعمیر
6
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں