لاہور(نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماءاوروفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے ایک نئی مشروط پیش کش کردی ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے اپنے حلقے میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی کی واپسی کا مشروط اعلان کردیااور کہاکہ اگر عمران خان آئندہ کسی بھی حلقے میں پی ٹی آئی کے خلاف آنیوالے فیصلے پر سپریم کورٹ میں نہ جانے کااعلان کریں تو وہ بھی سپریم کورٹ میں دائر اپنی درخواست واپس لے لیتے ہیں ۔ گزشتہ روز ایک انٹر ویو کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ الیکشن کے نتائج حقائق پر مبنی نہ ہوں تو ٹربیونل اسے درست قرارنہیں دے سکتا،یہ قانونی نقطہ ہے ، ایک حلقے میں ایازصادق عوامی عدالت میں گئے اور این اے 125میں سپریم کورٹ میں گئے کہ فیصلہ ہوجائے ۔انہوں نے کہاکہ وہ سپریم کورٹ سے واپس آنے کو تیار ہیں ، عمران خان ہمت کریں اور اعلان کریں کہ آئندہ ٹربیونل سے پارٹی کیخلاف کوئی فیصلہ آیاتوالیکشن ہی لڑیں گے