اسلا م آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پربارش کا امکان ہے. گذشتہ روز سب سےزیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ شہید بینظیر آباد، سبی، کوٹ ادو، رحیم یار خان، دالبندین اور میرپورخاص میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.