جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب، منشیات سمگلروں کیخلاف گرفت سخت، پاکستانیوں سمیت کئی گرفتار

datetime 23  جون‬‮  2024 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں منشیات سمگلروں کیخلاف گرفت سخت کردی گئی، منشیات کی لعنت کے خلاف سعودی عرب کی جنگ جاری ہے۔ معاشرے تک اپنے نقصانات کو محدود کرنے کے لیے جاری ہے۔ ملک کے مختلف شہروں اور خطوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے جدہ گورنری میں پاکستانی شہریت کے دو باشندوں کو 4.7 کلو گرام منشیات فروخت کرنے پر گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ دونوں منشیات کی میتھیمفیٹامین(شبو)کو پھیلانے میں ملوث تھے۔

عرب ٹی وی کے مطابق اسی وقت طائف گورنری میں سپیشل روڈ سیکیورٹی فورس نے پاکستانی شہریت رکھنے والے مزید 3 باشندوں کو گرفتار کیا۔ ان سے بھی نشہ آور شبو برآمد کی گئی جو انہوں نے گاڑی میں چھپا رکھی تھی۔ شبو سے نمٹنے میں پیش رفت کے حوالے سے گزشتہ دو روز میں سعودی عرب نے ریاض میں 26 کلو گرام منشیات میتھیمفیٹامین (شبو) فروخت کرنے پر پاکستانی شہریت کے حامل دو باشندوں کو گرفتار کر لیا۔شابو مرکزی اعصابی نظام کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرتی ہے۔ دماغ میں خوشی سے منسلک ایک کیمیکل برف کی طرح کے چھوٹے کرسٹل یا سفید پاڈر کی شکل میں آتا ہے۔ اس سے ایسا احساس پیدا ہوتا ہے جس سے صارف پراعتماد اور توانا محسوس کرتا ہے۔

دوسری جانب سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ سمگلروں اور منشیات فروشوں کو نوجوانوں کو نشانہ بنانے یا سکیورٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سعودی محکمہ نارکوٹکس کنٹرول نے مدینہ منورہ کے علاقے سے یمنی شہریت کے 4 باشندوں کی گرفتاری کا بھی اعلان کیا۔الجوف کے علاقے میں ایک سعودی شہری کو منشیات کی بھنگ اور گولیوں کو فروغ دینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جازان کے علاقے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 295 کلو گرام نشہ آور قات پلانٹ کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انسداد منشیات مہم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران منشیات کے خلاف مہم کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔منشیات کی بھرمار کرکے سعودی عرب کو معاشرے کی تنزلی کا شکار کرنے اور معاشرے میں جرائم کی شرح میں اضافہ کرنے کی کوششیں مختلف اقسام کی سمگلنگ کے ذریعے مسلسل سامنے آرہی ہیں۔ ایک حالیہ کارروائی میں اردنی ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے تقریبا 9.5 ملین کی منشیات کی سمگلنگ کی دو کارروائیوں کو ناکام بنا دیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…