سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ میں شوہر نے غیرت کے نام پر چھریاں مار کر بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔سیالکوٹ پولیس نے بتایا کہ واقعہ تھانہ صدر کی حدود پکی کوٹلی میں پیش آیا جہاں ملزم مجتبی نے چھریاں مار کر 45 سالہ بیوی اور 24 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ، ابتدائی تفتیش کے بعد لاشیں علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ایک فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر نوکری کرتا ہے۔