بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دبئی میں برطانوی سابق نیول افسر جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گیا

datetime 8  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے برطانوی رائل میرین کے سابق نیول افسر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، حال ہی میں غیر ملکی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق نیول افسر کئی ماہ سے دبئی میں جاسوسی کر رہا تھا۔غیرملکی خبررساںکے مطابق 40 سالہ میٹ کراچر جنہیں نومبر میں حراست میں لیا گیا تھا، تاہم خبر اب سامنے آئی ہے۔سابق نیول افسر میٹ عراق اور افغانستان میں بھی فوجی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، جبکہ انہیں برطانیہ کا اعلی ایوارڈ جیورج کراس بھی مل چکا ہے۔سابق افسر جان بوجھ کر اور غیر قانونی طریقے کار کے تحت مواصلاتی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

دوسری جانب میٹ کا پاسپورٹ دبئی حکام کی جانب سے ضبط کر لیا گیا ہے جس کے باعث اب سابق نیول افسر متحدہ عرب امارات نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔جبکہ میٹ کراچر پر برطانوی وزارت دفاع سے تعلقات کے الزام سمیت جاسوسی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جبکہ اس حوالے سے مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔سابق نیول افسر کی فیملی کی جانب سے کہناتھا کہ وہ اس وقت میٹ کی گرفتاری پر شدید ذہنی دبا کا شکار ہیں۔فیملی کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ دبئی اتھارٹی کیس پر اتنا وقت کیوں لگا رہی ہے۔ یہ کیس محض بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

کراچر کو افغانستان میں طالبان کی جانب سے گرینیڈ بم کے آگے آ کر بہادری کے کارنامے پر انہیں ایوارڈ دیا گیا تھا۔دوسری جانب میٹ 2014 سے 2021 تک دبئی میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے، وہ سیکیورٹی سے متعلق مسائل پر کام کر رہے تھے۔برطانیہ کے غیر ملکی ترجمان کی جانب سے بھی ردعمل میں کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں موجود برطانوی شہری کو سپورٹ کر رہے ہیں اور مقامی اتھارٹی سے رابطے میں ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…