بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

رشوت لینے پر سابق وزیر سمیت 4 افراد کو 7 سال قید کی سزا

datetime 8  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(این این آئی)کویت میں سابق وزیر سمیت 4 افراد کو رشوت لینے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کی عدالت نے سابق وزیر برائے سماجی امور مبارک العرو، وزارت سماجی امور کے سابق انڈر سیکرٹری، کوآپریٹو سوسائٹیز کی یونین کے سابق صدر اور ایک شہری کو مخصوص کمپنی سے رشوت وصول کر کے ٹھیکہ دینے کے جرم میں 7 سال قید کرنے کی سزا سنائی ہے، ملزمان کیخلاف کمپنی سے رشوت وصول کرنے کے ثبوت سامنے آنے کے بعد کارروائی کی گئی۔عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران منافع خوری، ناجائز مالی فائدہ اٹھانے اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہونے کی وجہ سے سابق وزیر سمیت دیگر ملزمان کو سزا سنائی ہے، کویت میں وزرا کے پراسیکیوشن کی مستقل تحقیقاتی کمیٹی نے چاروں ملزمان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ملک کے اندر ایک ادارے کے ٹینڈر سے منافع اور مالی فائدہ حاصل کیا ہے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ کونسلر ہانی الحمدان کی سربراہی میں وزرا کی عدالت نے 21 نومبر 2023 کو سماجی امور کی وزارت کے سابق انڈر سیکرٹری اور فیڈریشن آف فیڈریشن کے سابق ڈائریکٹر مبارک العرو کو قید کی سزا سنائی تھی۔46 سالہ مبارک زید العرو المطیری نے کویتی قومی اسمبلی 2020 کے رکن کے طور پر خدمات انجام دی ہیں، انہوں نے 28 دسمبر 2021 سے یکم اگست 2022 تک سماجی امور اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے وزیر، ہاسنگ اور شہری ترقی کے وزیر مملکت کے طور پر خدمات انجام دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…