بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسلام مخالف رہنما پر حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی ماردی

datetime 1  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی) جرمن پولیس نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے رہنما پر ایک اجتماع کے دوران چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی مار دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے ایک مرکزی بازار میں انتہاپسند اسلام دشمن رہنما مائیکل اسٹورزنبرگر ایک اجتماع سے خطاب کررہا تھا اور اس دوران چاقو برداد شخص نے حملہ کردیا۔اسلام مخالف رہنما کو بچانے کے لیے آنے والے پولیس اہلکار پر بھی حملہ آور نے چاقو کے وار کیے جس پر دوسرے پولیس اہلکار نے حملہ آور کو گولی مار دی۔گولی لگنے سے حملہ آور زخمی ہوکر زمین پر گرگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ تاہم چاقو بردار حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔سوشل میڈیا فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولی لگے ایک ڈاڑھی والے شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ 59 سالہ اسٹورزنبرگر سیاست دان اور بلاگرز ہے جو اسلام مخالفت کے لیے شہرت رکھتا ہے۔ ان کی جماعت فلسطین اور دیگر مسلم ممالک سے جرمنی آنے والے مسلمانوں کو روکنے کے لیے باقاعدہ مہم چلا رہی ہے



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…