بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ میں سورج کی تیز تپش سے جِلدی کینسر پھیلنے لگا

datetime 30  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ میں سورج کی تیز تپش سے جِلدکا کینسر پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سرطان کی تحقیق کرنے والے ادارے کینسر چیریٹی نے برطانیہ میں بسنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سورج کی تیز شعاعیں جِلدی کینسر (میلانوما )کا سبب بن رہی ہیں۔کینسر ریسرچ یوکے کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک 20 ہزار 800 کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے جو 2020 اور 2022 کے درمیان سالانہ اوسط 19ہزار 300 سے زیادہ ہے۔

کینسر ریسرچ یوکے کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ 2009 اور 2019 کے درمیان کینسر کی شرح میں تقریبا ایک تہائی اضافہ ہوا ہے، یعنی فی ایک لاکھ میں سے 21 سے 28 افراد میں سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میلانوما کے تقریبا 17ہزار کیسز ہر سال روکے جا سکتے ہیں، جن میں سے تقریبا 10 میں سے 9 بہت زیادہ الٹرا وائلٹ تابکاری کی وجہ سے ہوتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جِلدی کینسر کی علامات سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کیسز میں اضافے کا علم ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جِلدی سرطان کے سب سے زیادہ کیسز عمر رسیدہ افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 25 سے 49 سال کی عمر میں بھی کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ماہرین کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ 11 سے دوپہر 3 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، مکمل کپڑے پہننے کا انتخاب کریں جو آپ کو سورج کی تیز شعاعوں سے بچا سکیں، اس کے علاوہ سن اسکرین یا سن بلاک کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…