ساہیوال (این این آئی)نواحی گاؤں کوڑے شاہ زیریں میں ایک بوڑھے شماں شہامند سے اس کی نئی نویلی نوجوان دلہن 8لاکھ دس ہزار روپے کے زیورات، نقدی لوٹ کر فرار ہو گئی۔ گروہ کے گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے 4گرفتارکو گرفتار کرلیا۔واقعات کے مطابق اسی گاؤں کے شماں شہامند حجام نے اپنی شادی نہ کروائی تو اس کے پاس اظہر اقبال نامی آیا اور شادی کرانے کا جھانسہ دیا اور زنانہ کنواری لڑکی زینب نامی کا رشتہ دکھایا۔
ڈیڑھ لاکھ روپے ایڈوانس لے لیے اور شادی کا پورا ڈرامہ سٹیج کیاگیااور 14اپریل کو بارات لے کر شریف کالونی دولہن زینب کے گھر گئے۔ جہاں نکاح خاں مولوی رزاق نے جعلی نکاح نامہ کی پرت پر نکاح پڑھایا ۔ جعلی نکاح نامہ تیار کیا اور دولہن سہاگ رات کو8لاکھ روپے کی نقدی اور زیورات سمیت فرار ہو گئی اورجعلی نکاح نامہ کی پرت بھی ہمراہ لے گئی۔