جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

حکومت کا پائلٹس کے مطالبات ماننے سے انکار

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ائیرلائن پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے پائلٹس کی پانچ روز سے جاری ہڑتال کو ختم کروانے کے لئے ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ اختتام پذیر ہوگیا۔خیال رہے کہ پی آئی اے کے پائلٹس کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جیسا کہ پیر کے روز جگر کی پیوندکاری کا ایک مریض اس وقت کراچی ایئرپورٹ پر پھنس گیا جب آخری لمحے اس کی فلائٹ معطل کردی گئی۔رواں ہفتے اتوار کو ایوی ایشن ڈویڑن اور پی آئی اے میں پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پاکستان ایئرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں طے پایا تھا کہ پیر کے روز بھی مذاکرات جاری رہے گے تاہم پی آئی اے کے چیئرمین نصیر این ایس جعفر نے پیر کے روز ہونے والے مذاکرات میں شرکت نہیں کی۔ایوی ایشن ڈویڑن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایوی ایشن ڈیڑن کے جوائنٹ سیکریٹری احمد لطیف نے پالپا کے صدر کیپٹن عامر ہاشمی کو آگاہ کردیا ہے کہ ان کی جانب سے کئے جانے والے مطالبات پی آئی اے کی انتظامیہ کو چیلنج کررہے ہیں اور ادارے کے لئے یہ مطالبات ناقابل قبول ہیں۔پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مطالبات جن میں فوری طور پر فلائٹ آپریشن ڈائریکٹر کی تبدیلی، تمام جاری کئے جانے والے شو کاز نوٹسسز کی واپسی، پائلٹس کے خلاف نظم وضبط کی بنیاد پر شروع کی جانے والی انکوئریز، تحقیقات اور لیگل نوٹسس کی واپسی بھی شامل ہے۔ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پالپا کے صدر کو بتا دیا گیا ہے کہ کسی قسم کی کوئی پیشگی شرائط نہیں ہونگی اور پالپا کو معمول کے مطابق فلائٹ آپریشن بحال کرنا ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ پالپا لے نمائندوں سے انکے جائز مطالبات سننے کے لئے تیار ہے۔واضح رہے کہ اس وقت پی آئی اے اپنے تمام فلائٹ آپریشنز ان پائلٹس کے ذریعے چلا رہی ہے جنھوں نے پالپا کی جانب سے اعلان کی جانے والی ہڑتال کی کال کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے اور پی آئی اے کی انتظامی نے اپنے بیان میں ایسے تمام پائلٹس سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔گذشتہ روز بھی پی آئی اے کی 7 بین الاقوامی اور اندورن ملک جانے والی پروازیں معطل ہوئی ہیں۔پائلٹس کی ہڑتال کے باعث گزشتہ روز معطل ہونے والی ایک پروز کے ذریعے جگر کی پیوندکاری کے لئے کراچی سے نئی دہلی جانے والے ایک مریض 20 سالہ عمر فروز اور ان کو جگر فراہم کرنے والے ان کے عزیز و دیگر پرواز معطل ہونے کی وجہ سے نہیں جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…