بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جنگلی ہاتھیوں نے اپنی وڈیو بنانے والے ٹیلی ویژن کیمرہ مین کو مار دیا

datetime 10  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیرالہ(این این آئی)بھارت میں جنگلی ہاتھیوں نے اپنی وڈیو بنانے والے ٹیلی ویژن کیمرہ مین کو مار دیا۔انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ اے وی مکیش جو ملیالم زبان کے ٹیلی ویژن متھروبھومی کے کالم نگار اور کیمرہ مین تھے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی ریاست کیرالہ کے ضلع پالکڑ میں واقع جنگل میں ایک دریا پار کرکے وہاں موجود ہاتھیوں کی وڈیو بنا رہے تھے کہ اس دوران ان کا پائوں پھسلا اور وہ گر گئے جس کی وجہ سے ایک مشتعل ہاتھی کی توجہ ان کی جانب مبذول ہو گئی اور اس نے اپنے جھنڈ کے ساتھ مل کر مکیش پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مکیش شدید زخمی ہو گئے۔

انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے عملے نے اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ان کی جان بچانے بھرپور کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ فروری میں بھی کیرالہ کے پہاڑی ضلع وائناڑ میں 42 سالہ کسان کو جنگلی ہاتھی نے کچل کر مار دیا تھا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…