بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کسی کو دنیا کی بڑی ایٹمی طاقت کو دھمکانے کی اجازت نہیں دینگے،روسی صدر

datetime 10  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس کے صدر پیوٹن کی جانب سے مغربی ممالک کو جنگ عظیم کی یاد دلاتے ہوئے خبردار کر دیا گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغرب بین الاقوامی تنازعے کا خطرہ مول لے رہا ہے، مغرب کو یاد رکھنا چاہیے روس نے جنگ عظیم دوئم میں جرمنی کو شکست دی تھی، روس عالمی تصادم کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا، کسی کو دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی طاقت کو دھمکانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا ہے کہ “مغرور” مغربی اشرافیہ نے نازی جرمنی کو شکست دینے میں سوویت یونین کے فیصلہ کن کردار کو فراموش کر دیا اور دنیا بھر میں تنازعات کو ہوا دی ہے، ہم جانتے ہیں کہ اس طرح کے عزائم کی زیادتی کس طرف لے جاتی ہے، ہماری سٹریٹجک افواج ہمیشہ جنگی تیاری کی حالت میں رہتی ہیں۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیاروں کی مشق کے بارے میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے یہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ہونے والی مشق ہے، بیلاروس کو تجویز دی ہے کہ وہ جوہری مشق کے حصہ لے، دوسرے مرحلے میں بیلاروسی ساتھی ہماری مشترکہ کارروائیوں میں شامل ہوں گے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…