بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن کا حلف اٹھالیا

datetime 8  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن کا حلف اٹھا کر تاریخ رقم کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نومنتخب میئر لندن صادق خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور اس موقع پر اپنے والدین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اپنی تقریر میں صادق خان نے کہا کہ والد نے بطور بس ڈرائیور اس شہر کی خدمت کی، والد جب برطانیہ آئے ان دنوں نسل پرستی عروج پر تھی،دکانوں اور گیسٹ ہاسز کی کھڑکیوں پر لکھا ہوتا تھا، سیاہ فام، آئرش اور کتوں کا داخلہ منع ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی نسل کی قربانی کے بعد ایک ایشیائی تارک وطن کا بیٹا جنوبی لندن کی کونسل اسٹیٹ میں بڑا ہوکر اس شہر کا میئر بن گیا۔

تقریب کے شرکا نے دیر تک تالیاں بجا کر صادق خان کو خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ 53 سالہ صادق خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں پیدا ہوئے، انہوں نے یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ صادق خان نے سیاست کا آغاز ونز ورتھ کونسل کا کونسلر بن کرکیا۔1970 میں لندن میں پیدا ہونے والے صادق خان کے والدین پاکستان سے ہجرت کر کے برطانیہ آئے تھے۔ ان کے والد بس ڈرائیور تھے اور ان کی ابتدائی پرورش بھی کونسل کی جانب سے فراہم کردہ فلیٹ میں ہوئی تھی۔ صادق خان پہلی مرتبہ 2016 میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ 2016 میں صادق خان نیکنزرویٹیو امیدوار اور سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی تھی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…