رات گئے کرکٹرز کے میسج آنے پر نوال سعید نے لب کشائی کردی

4  اپریل‬‮  2024

اسلام آباد(نیوزڈیسک/ این این آئی ) پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوال سعید نے ایک بار پھر کرکٹرز کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات پر لب کشائی کردی۔اداکارہ نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک تھیں کہ میزبان نے انہیں تنگ کرتے ہوئے رات گئے کرکٹرز کے میسج سے متعلق سوال کیا، جس پر نوال سعید نے کہا کہ میں اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتی بعدازاں انہوں نے میزبانوں کے اصرار پر مبجور ہوگئیں۔

اس پر شو میں شریک اداکاروں نے نوال سعید کو کرکٹر کا نام بتانے پر اصرار کیا، جبران اور نادیہ خان نے سنگل کرکٹر کا نام لیتے ہوئے نسیم شاہ کا نام لیا جس پر نوال کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ میسیجز صرف سنگل کرکٹرز ہی کریں۔جس پر اداکارہ کو مزید چھیڑتے ہوئے جبران اور نادیہ خان نے افتخار احمد اور شعیب ملک کا نام لیا جس پر نوال مسکرادیں۔نوال سعید نے کہا کہ میسج تو کوئی بھی کرسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ کرکٹرز کو سوشل میڈیا پر ایسے میسیجز نہیں کرنے چاہیے کیوں کہ لوگ انہیں آئیڈیلائز کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا تھا کہ ‘ساتھی اداکاروں کے نہیں بلکہ کرکٹرز کے بہت میسجز آتے ہیں جنہیں پڑھ کر میں حیران ہوتی ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ کا ویری فائیڈ بلیو ٹک ہے، آپ کیسے کسی لڑکی کو میسج کرکے اس کی تعریف کرسکتے ہیں؟’یہ کافی عجیب بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے’۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔مذکورہ تصاویر میں نوال سعید نے سی گرین رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جبکہ کھلی زلفوں اور نازک اداؤں کے ساتھ اداکارہ مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گراتی نظر آ رہی ہیں۔تصاویر کے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا جبکہ اداکارہ نوال سعید کے مداح پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں خوب تعریفیں کررہے ہیں۔



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…