جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

جہیز میں ٹویوٹا فارچیونر گاڑی نہ لانے پر سسرالیوں نے بہو کو قتل کردیا

datetime 2  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوائیڈا(این این آئی)بھارتی شہر گریٹر نوائیڈا میں جہیز میں ٹویوٹا فارچیونر نہ ملنے پر سسرالیوں نے بہو کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سسرالیوں کے ہاتھوں قتل کی جانے والی خاتون کرشمہ کے بھائی دیپک نے پولیس کو شکایت درج کرتے ہوئے بتایا کہ کرشمہ اور وکاس کی شادی 2022 میں ہوئی تھی اور کرشمہ اپنے سسرال والوں کے ساتھ ہی رہتی تھی۔دیپک نے بتایا کہ کرشمہ کو شادی کے وقت جہیز میں 11 لاکھ مالیت کا سونا سمیت ایس یو وی گاڑی دی گئی تھی تاہم وقت کے ساتھ ساتھ کرشمہ کے سسرالیوں کی جانب سے جہیز کی مانگ بڑھتی رہی جس کیلئے وہ کرشمہ کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

خاتون کے بھائی کے مطابق تشدد اس وقت اور زیادہ بڑھ گیا جب کرشمہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور دونوں خاندانوں کے درمیان معاملات کو حل کرنے کیلئے پنچایت کے پاس بھی گئے جس پر سسرال والوں کو مزید 10 لاکھ دیے گئے لیکن تشدد پھر بھی نہ رک سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکاس کے خاندان نے حال ہی میں کرشمہ سے فارچیونر گاڑی اور 21 لاکھ کا نیا مطالبہ کیا جس پر کرشمہ نے گھر والوں کو فون کرکے بتایا کہ شوہر سمیت سسرال والے تشدد کررہے ہیں اور بھائی کے سسرال جانے پر پتا چلا کہ کرشمہ تشدد سے ہلاک ہوچکی ہے۔پولیس کے مطابق وکاس، اس کے والدین اور بہن بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے وکاس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتار کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…