ہفتہ‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2024 

شاہین پی سی بی کے رویے سے نالاں، بورڈ کی جانب سے جاری بیان سے بھی لاعلم

datetime 1  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہین آفریدی پی سی بی کے رویے سے نالاں اور بورڈ کی جانب سے جاری بیان سے بھی لاعلم ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی پی سی بی سے ناخوش ہیں اور سلیکشن کمیٹی کے رویے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی سلیکشن کمیٹی کے رویے اور کپتانی لینے کے فیصلے سے سخت ناراض ہیں جبکہ کمیٹی شاہین کے سوالوں کا جواب دینے اور انہیں مطمئن کرنے میں بھی ناکام رہی۔ابھی یہ معاملہ چل ہی رہا تھا کہ بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر بابر اعظم کو محدود اوورز کا قائد بنانے کا بیان جاری کردیاگیا تھا جس میں شاہین کا بیان بھی شامل ہے لیکن سابق کپتان اس بیان سے لاعلم معلوم ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین سے بات کیے بغیر اپنے طور پر خبر جاری کردی اور جملے ان کے نام سے منسوب کردیے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شاہین شاہ آفریدی افطاری کرکے سوئے ہوئے تھے کہ اسی دوران پی سی بی نے ان کے نام سے خبر جاری کردی۔فاسٹ باؤلر پی سی بی کے اس رویے سے سخت پریشان ہیں اور ان کی جانب سے جلد پی سی بی کے اس عمل پر ردعمل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے کپتانی چھوڑنے اور بابر اعظم کو کپتان قبول کرنے کا بیان جاری کیا تھا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں شاہین سے منسوب بیان میں کہا گیا کہ میں بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلا ہوں اور ان کے لیے احترام موجود ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں شاہین نے کہا کہ میدان کے اندر اور باہر ان کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا کیونکہ ہم سب کا مقصد پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔



کالم



سٹارٹ اِٹ نائو


ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…

شاہد صدیق قتل کیس

شاہد صدیق لاہور کے ارب پتی بزنس مین اور سیاسی…