جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی اور جماعتِ اسلامی کے درمیان ایک بار پھر رابطہ

datetime 16  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی )پاکستان تحریکِ انصاف اور جماعتِ اسلامی کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے۔جماعتِ اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ لطیف کھوسہ نے لیاقت بلوچ سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اشتراکِ عمل پر سراج الحق کا موقف اصولی ہے، اشتراکِ عمل صرف خیبر پختون خوا نہیں وفاقی سطح پر بھی ہونا چاہیے۔

ترجمان جماعتِ اسلامی قیصر شریف نے بتایا کہ لطیف کھوسہ نے بتایا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، ملاقات کے بعد جماعتِ اسلامی کی قیادت سے رابطہ کروں گا۔انہوں نے بتایا ہے کہ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے بھی جماعتِ اسلامی کے ترجمان قیصر شریف سے رابطہ کیا ہے۔اس موقع پر عامر ڈوگر نے قیصر شریف سے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم جماعتِ اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتی ہے۔جماعتِ اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے عامرڈوگر کو جواب دیا کہ ملاقات کا وقت اور جگہ قیادت سے مشاورت کے بعد بتا دی جائے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…