جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آئندہ صدر جوبائیڈن یا ٹرمپ؟ روسی صدر نے بتادیا

datetime 16  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس سال نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جوبائیڈن کو بطور صدر ترجیح دی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں روسی صدر نے موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کو زیادہ تجربے کار قرار دیا۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کی قیادت روس کے لیے بہتر ہوگی کیونکہ وہ زیادہ تجربے کار شخص ہیں اور وہ پرانی طرز کے سیاست دان ہیں۔

انٹرویو کے دوران روسی صدر نے امریکی صدر جوبائیڈن کی عمر اور دماغی صحت کے بارے میں سوالات پر کہا کہ جب وہ آخری بار 2021 میں جوبائیڈن سے ملے تھے تو ایسی کوئی خاص چیز نہیں دیکھی تھی۔روسی صدر نے کہا کہ اس وقت بھی 3 سال پہلے لوگ کہہ رہے تھے کہ جوبائیڈن نااہل ہیں لیکن میں نے اس قسم کی کوئی چیز نہیں دیکھی تھی۔روسی صدر نے انٹرویو میں واضح کیا کہ روس ہر اس شخص کے ساتھ کام کرے گا جو امریکی عوام کا اعتماد حاصل کرے گا اور صدر بنے گا۔امریکی صدر جوبائیڈن کافی وقت سے روسی صدر پر تنقید کر رہے ہیں اور یوکرین جنگ کے حوالے سے انہوں نے روسی صدر کو قاتل بھی کہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…