جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پی کے 33 سے نومنتخب رکن اسمبلی کی پی ٹی آئی میں شمولیت

datetime 16  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 33(ضلع کولائی پلاس)سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ریاض نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے کیونکہ میرے حلقے میں لوگوں کو اب بھی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں، اور میں چاہتا ہوں کہ کولائی پلاس خیبرپختونخوا کے خوشحال اور ترقی یافتہ اضلاع میں شامل ہو۔

اعلان سے قبل سردار محمد ریاض نے وزیر اعلی کے لیے نامزد علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی تھی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی صوبائی حکومت ایسی ترقیاتی پروگرامز کا آغاز کرے گی، جس سے صوبے کے دور دراز علاقوں مثلا کولائی پلاس کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو سکے۔بالائی کوہستان، زیریں کوہستان اور کولائی پلاس سے صوبائی اسمبلی کی تین میں سے 2 نشستوں پر آزاد امیدوار منتخب ہوئے تھے، جنہیں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل نہیں تھی، تاہم اب ان میں سے ایک نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…