اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

اے این پی کا بھی پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے انکار

datetime 15  فروری‬‮  2024 |

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔رہنمااے این پی ایمل ولی خان نے نجی ٹی وی سے گفتگومیں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت دی گئی، ان حالات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات موزوں نہیں۔ایمل ولی خان نے کہاکہ اے این پی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کااعلان کرچکی، اب پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنا ان کے مینڈیٹ کو قبول کرنا ہے۔

وامی نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہونے سے معذرت کرلی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین سے رابطہ کیا۔اسد قیصر نے اے این پی کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔میاں افتخار نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے کسی بھی پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی سے تعاون پر معذرت کی ہے۔

اے این پی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت دی گئی ہے، اے این پی کا موقف ہے کہ یہاں پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا گیا اور ہمیں ہرایا گیا۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا ٹاسک دیا ہے۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے، اسمبلی میں بیٹھیں گے، قانونی جنگ بھی لڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…