جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آزاد منتخب ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے 4مزید ارکان کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

datetime 14  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی ) آزاد منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ، پنجاب اسمبلی کے چار مزید نومنتخب ارکان نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ۔نامزد وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پی پی 132سے سلطان باجوہ، پی پی 288 سیحنیف پتافی، پی پی 289سے محمود قادر خان اور پی پی 94 تیمور لالی ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ۔اس موقع پر پارٹی رہنما رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ، سردار اویس خان لغاری، خواجہ عمران نزیر، سردار احمد خان لغاری اور دیگر راہنماں بھی موجود تھے۔

شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر سلطان باجوہ، حنیف پتافی، محمود قادر خان اور تیمور لالی کا شکریہ ادا کیا اور ان کا خیرمقدم کیا ۔ چاروں نومنتخب ارکان اسمبلی نے قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔چاروں ارکان نے پارٹی قائد محمد نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب قائد نواز شریف اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے، اتحاد اور تعاون ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی راہنمائی میں عوام کی خدمت کریں گے،نواز شریف کے وژن پر عمل کریں گے، پاکستان کو معاشی خطرات سے نکالیں گے، مہنگائی کے عذاب سے عوام کو نجات دلانا اولین چیلنج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…