جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مراد علی شاہ وزیراعلی سندھ کیلیے مضبوط امیدوار، کابینہ کے نام بھی فائنل

datetime 13  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی میں برتری حاصل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کی تشکیل نو پر سوچ بچار شروع کردیاہے، مراد علی شاہ کو وزیراعلی کا مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے سندھ میں حکومت بنانے اور کابینہ میں وزارتوں کے قلمدان دینے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزارت اعلیٰ کے لئے مراد علی شاہ مضبوط امیدوار ہیں۔پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایاکہ سید مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلی بنایا جائے گا، جس کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراداری اور آصف زرداری نے منظور دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے سیٹ اپ میں بھی اسپیکر کی کرسی کیلئے آغا سراج درانی کا نام زیر گردش ہے جبکہ اور ڈپٹی اسپیکر کے طور پرشہلارضا کا نام سامنے آرہا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ ابتدائی طور پر شرجیل میمن، ناصرشاہ، سعید غنی، امتیاز شیخ، سہیل انور سیال، ارباب لطف اللہ، اسماعیل راہو، عذرا پیچوہو، سردار شاہ، مکیش چائولہ ، مخدوم محبوب الزمان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔جام خان شورو، تیمور تالپور کو بھی سندھ کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم دونوں میں سے کسی ایک کو وزارت دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید دعوی کیا کہ ڈاکٹرعذرہ پیچوہو اور فریال تالپور بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہوں گی۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں کچھ نئے چہرے بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔سندھ کابینہ کے حوالے سے پی پی قیادت کی جانب سے فیصلے جلد متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پیپلز پارٹی قیادت نے مراد علی شاہ، ناصر شاہ، شرجیل میمن، سعید غنی کو گزشستہ روز اسلام آباد بھی طلب کیا تھا اور اس ملاقات میں انہیں حکومت سازی سے متعلق اعتماد میں لے گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…