پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کا وزیر اعلی کون ہو گا ؟پی ٹی آئی میں گروپ بندی کا انکشاف ہوا ہے ۔ وزیر اعلی شپ کے لئے کئی گروپس بن گئے ہیں ۔ سابق سپیکر اسد قیصر اپنے بھائی عاقب اللہ کو وزیر اعلی بنانے کے لئے کوشاں ہیں جبکہ عاطف خان کی جانب سے اپنے گروپ سے سی ایم نامزدگی کے خواہشمند ہیں۔خیبر پختونخوا کا وزیر اعلی کون ہو گا ؟پی ٹی آئی میں گروپ بندی کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی شپ کے لیے کئی گروپس بن چکے ہیں ۔
سابق سپیکر اسد قیصر اپنے بھائی عاقب اللہ کو وزیر اعلی بنانے کا خواہ ہیں ۔ ڈی آئی خان سے علی امین گنڈا پور بھی وزیر اعلی بننے کے لیے کوشاں ہیں ۔ عاطف خان کی جانب سے اپنے گروپ سے سی ایم نامزدگی کے خواہشمند ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے 79 پر نتائج روکنے کے بعد تیمور جھگڑا بھی ڈور میں شامل ہیں ۔ ہزارہ سے مشتاق غنی اور اکبر ایوب بھی وزیر اعلی کے لیے امیدوار ہیں ۔عاطف خان کے مطابق امید کرتے ہیں بانی چیئرمین خود وزیر اعلی نامزد کرینگے ۔وہی وزیر اعلی ہونا چاہئے جسکا کردار صاف ہو۔